کینیڈا پوسٹ کے 80ملازمین میں کورونا کا شبہ، گھروں پر قرنطینہ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز28اپریل ، 2021
پیل پبلک ہیلتھ کے مطابق کینیڈا پوسٹ ٹورنٹو ایکسچینج آفس ڈکسی روڈ میں تین ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محکمے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ محکمے کے مسی ساگہ سینٹر میں ملازمین اور ٹھیکیداران سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو آئی سو لیٹ کر لیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ کہا جا رہا ہے کہ ایسے مشتبہ افراد کی تعداد اسی کے قریب ہے جو قرنطینے میں جائیں گے۔یہ عرصہ دس دن پر محیط ہوگا۔ کراﺅن کارپوریشن ایسے ملازمین کا موقع پر ہی ٹیسٹ کر کے نتیجے کا اعلان کرے گی۔


متعلقہ خبریں