کنگسٹن روڈ پر د ن دیہاڑے فائرنگ کی واردات، ایک خاتون اور مرد زخمی

قومی آواز :
کینیڈین نیوز29اپریل ، 2021
ڈرہم پولیس کے مطابق کنگسٹن روڈ پر فائرنگ سے ایک خاتون اور مرد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال زرائع کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو عینی شاہدین نے بتایا کہ وہاں کم از کم چالیس راﺅنڈ فائر کئے گئے تھے جبکہ فائرنگ دو گروپوں کے درمیان شروع ہوئی تھی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں