اجیکس میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو ہلاک دو زخمی ، ڈرہم پولیس

قومی آواز،

کینیڈین نیوز،6مئی ،2021

ڈرہم پولیس کے مطابق اجیکس کے علاقے میں روز لینڈ روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیاں بھی اس تصادم میں تباہ ہو گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پولیس نے سلم روڈ اور روزلینڈ روڈ کو دونوں جانب سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک اس بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں کہ آنے سامنے سے یہ تصادم کیسے رونما ہوا ۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں