پاکستانی نژاد صادق خان دوسری مدت کے لئے بھی لندن کے مئیر منتخب،

 

قومی آواز :
عالمی نیوز9مئی ، 2021
لندن میں مئیر کے ہونے والے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار شان بیلی کو شکست دے کر لندن کی مئیر شپ ایک بار پھر جیت لی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے بارہ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ ہارنے والے شان بیلی نے نو لاکھ ووٹ لئے۔فتح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صادق خان نے لندن کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوبارہ ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع بڑھانے اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپنی مہم کو جاری رکھنے کا اعلان کیا


متعلقہ خبریں