سیلفی لینے کی کوشش میں کشتی الٹ گئی، سات افراد کا گروپ ڈوب کر ہلاک

قومی آواز،

عالمی نیوز،17مئی ،2021

انڈو نیشیاء کے جزیرے جاوا میں سیلفی لینے کی کوشش میں کشتی میں سوار سات افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ کشتی میں بیس افراد سوار تھے جن میں سے تیرہ کو بچا لیا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں سوار افراد کشتی کی ایک جانب سوار ہو کر سیلفی لے رہے تھے کہ کشتی کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد سمندر میں جا گرے جہاں سے انہیں قریب سے گزرنے والے مچھیروں نے بمشکل نکالا تاہم اس وقت تک سات افراد کی موت ہو چکی تھی ۔


متعلقہ خبریں