بڑی تعداد میں ویکسی نیشن کے بعد سمر کیمپ کھولے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، پریمر فورڈ

قومی آواز،

کینیڈین نیوز،17مئی ،2021

پریمر ڈگ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسی نیشن ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ یہ عمل ابھی بھی تیزی سے جاری ہے جس کے بعد اب یہ امید ہو چلی ہے کہ سمر کیمپ کھولے جانے کے معاملے پر غور ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

پریمر کے اس اعلان کے بعد سمر کیمپ منعقد کرنے والے اداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سمر کیمپ عام طور پر جولائی کے پہلے ہفتے میں کھولے جاتے ہیں تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔


متعلقہ خبریں