لاکھوں دلوں کی دھڑکن بولی ووڈ اداکار بھی دوسرے اسٹارز کے فین نکلے،دلچسپ سروے

قومی آواز،

شو بز نیوز،18مئی ،2021

لاکھوں دلوں کی دھڑکن بولی ووڈ اداکار جن کے فین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں حیرت انگیز طور پر خود بھی کسی کے فین ہوتے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں کئے جانے والے ایک دلچسپ سروے میں سامنے آیا جب پتہ چلا کہ شاہ رخ خان جیسا اداکار بھی ہولی وڈ ادکارہ انجلینا جولی کو پسند کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا کہ اگر انہیں جولی کے مقابل کاسٹ کیا گیا تو وہ ایک لمحے کی دیر نہیں کریں گے ۔ اسی طرح دپیکا پاڈوکون کو لیونارڈو کپریو پسند ہیں اور کترینا کیف رابرٹ پنٹسن کی دیوانی ہیں ۔


متعلقہ خبریں