فلوریڈا میں تین سالہ بچے نے دو سالہ بچی کو گولی مارکر زخمی کر دیا، پولیس حیران و پریشان

 

قومی آواز،
عالمی نیوز،24مئی،2021
فلوریڈا امریکہ میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے نے پولیس و دیگر اداروں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔واقعات کے مطابق فلوریڈا کے ایک گھر میں ایک تین سالہ بچے کو کھیل کے دوران صوفے کے کشن سے ایک پستول ملی بچے نے پستول کو چلا کے دیکھا،نتیجے میں سامنے کھڑی اس کی دو سالہ بہن گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
گھر میں موجود لوگوں نے بچی کو جلد از جلد اسپتال پہنچنانے کے لئے تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اور راستے میں ایکسیڈینٹ کروا بیٹھے جس سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پستول گھر کا ایک فرد ہی لایا تھا اور صوفے میں چھپا دیا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں