پکرنگ میں کار ریلی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی، پکڑ دھکڑ جاری

قومی آواز،

کینیڈین نیوز25مئی ،2021

ڈرہم پولیس کا کہنا ہے کہ پکرنگ میں کچھ لوگوں کی جانب سے کار ریلی نکالنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی جبکہ مجمعے کو منتشر کرنے کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی میں سیکڑوں لوگ شریک تھے ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاہم پولیس نے پر امن طور پر مجمع منتشر کر دیا ۔ مئیر پکرنگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا ایک مشکل کام ہے لیکن کورونا وباء کو قابو کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ لوگ لاک ڈاءون پر مکمل عمل کریں ۔


متعلقہ خبریں