عمران خان نے اپنی انا کے لئے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، بلاول بھٹو زرداری

قومی آواز،
قومی نیوز،26مئی،2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی انا کی تسکین کے لئے ملک کی معیشت کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملکی معیشت برباد کر کے پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے گڑھا کھود رہے ہیں۔ انہوں نے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملکی وقار خاک میں ملا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے عمران حکومت سے چھٹکارہ ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں