ویکسین سے دوسال کے اندر مرنے کی خبر جعلی اور جھوٹی ہے، وزارت صحت کا اعلان

 

قومی آواز،
قومی نیوز،28مئی،2021
وزارت صحت حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو دو سال کے اندر فوتگی کے اندیشے کا اظہار کیا گیا ہے بالکل غلط اور جعلی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام ادویات بہت ہی چھان بین اور تحقیقات کے بعد ہی عوام تک پہنچتی ہیں اور اس سلسلے میں لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اب تک کسی سائنسی تحقیق سے ویکسین میں کوئی خرابی ثابت نہیں ہو سکی اور ویکسین عام استعمال کے لئے بالکل محفوظ ہے۔


متعلقہ خبریں