بلوچستان میں ایف سی پر نا معلوم افراد کا حملہ، چار شہید چھ زخمی

 

قومی آواز،
قومی نیوز،1جون،2021
بلوچستان میں مختلف مقامات پر ایف سی اہلکاروں حملے ہوئے ہیں جن میں چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا واقعہ پیر اسماعیل میں ہوا جہاں فرنٹر کانسٹیبلری چوکی پر حملہ ہوا جبکہ اسی طرح کا دوسرے واقعے میں ایف سی گاڑی تباہ ہو گئی جسے بارودی مواد سے نشانہ بنا یا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے حملے دشمن کے خفیہ ادارے کرا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں