ڈون ویلی میں ٹریفک حادثہ،ایک خاتون ہلاک دو افراد زخمی

قومی آواز،
کینیڈین نیوز،2جون،2021
ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق ڈون ویلی میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون ہلاک دو افراد زخمی ہو گئے۔اعلامیے کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ پانچ موٹر سائیکلوں کا ایک گروپ تھا جو سڑک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرائیں اور ایک خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی انتقال کر گئیں جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں