فرانس کے صدر کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کو چار ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

 

قومی آواز،
عالمی نیوز،11جون،2021

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کو عدالت کی جانب سے چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
عدالت نے مزید کہا کہ مجرم کو سرکاری ملازمت سے برطرف بھی کیا جائے اور اس کو تاحیات کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نا اہل سمجھا جائے۔ اس کے علاوہ مجرم کو پانچ سال تک کسی بھی قسم کا اسلحہ رکھنے کی بھی پابندی ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم تلوار بازی کا شوقین ہے اور اس سلسلے میں ایک کلب بھی چلاتا ہے۔


متعلقہ خبریں