قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی

 

قومی آواز،
قومی نیوز،16جون،2021
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور ارکان نے ایک دوسرے پر کتابیں اور رجسٹر پھینکے اور گالیاں دیں۔ اسپیکر کو اس ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لئے سیکوریٹ طلب کرنا پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
ہنگامے سے ملیکہ بخاری اور ایک سیکورٹی افسر بھی زخمی ہو گئے۔ سرکاری ارکان نے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی۔ اسپیکر اسد قیصر نے اس تمام صورتحال کی مکمل تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے والوں کو آئندہ اجلاس میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں