ٹورنٹو میں اسلامک انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی کوشش، دو افراد گرفتار

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز،16جون،2021
ٹورنٹو پولیس کے مطابق منگل کی شام دو مشتبہ افراد نے اسلامک سینٹر انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک چوبیس سالہ مرد اور ایک بائیس سالہ خاتون شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کے مطابق جوڑے نے عمارت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں روکا گیا توانہوں نے عملے کو بر بھلا کہا اور دھمکیاں دیں جس پر پولیس کو طلب کرنا پڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد سے کسی قسم کا اسلحہ یا کوئی اور قابل اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں