بھارتی ٹی وی کی دو معروف اداکارائیں چوری کے الزام میں گرفتار، پولیس حکام

 

قومی آواز،
شوبز نیوز،18جون،2021
ممبئی بھارتی پولیس کے مطابق بھارتی ٹی وی کی دو معروف اداکاراؤں کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاراؤں نے ٹی وی کے مشہور پروگرام کرائم پٹرول میں بھی کام کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔تاہم وہ کورونا کی وجہ سے کچھ عرصے سے بے روزگار تھیں۔ دونوں اداکارائیں کرائے کے گھر میں مقیم تھیں جہاں انہوں نے ساتھ مقیم ایک خاتون کے لاکر سے کئی لاکھ روپے چرائے مگر یہ جرم سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے پکڑی گئیں۔پکڑی جانے والی اداکاراؤں میں پچیس سالہ سریندر لال سری واستو اور انیس سالہ موسینا مختار شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں