بھارت پر سفری پابندیوں میں توسیع، پاکستان کو سہولت دے دی گئی، منسٹر ٹرانسپورٹ عمر گبرا

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز22جون،2021
وزیر ٹرانسپورٹ عمر گبرا نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے کینیڈا آنے والے مسافروں کے لئے پابندیوں میں مزید ایک ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان سے آنے والوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور ان کی سفری پابندیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ انڈیا میں ابھی بھی کورونا پر پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ پاکستان نے اس معاملے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں