برٹش کولمبیا میں دو کیتھولک چرچز کو نذر آتش کر دیا گیا،پولیس حکام

 

 

قومی آواز،

کینیڈین نیوز28جون،2021

پولیس حکام کے مطابق برٹش کولمبیا کے دور دراز علاقے اکسناگان میں اتوار کی صبح دو کیتھولک چرچز کو نذر آتش کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ لیکن اس وقت تک چرچز جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔پولیس ترجمان سارجنٹ جیسن بیڈا کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ چرچز جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تباہ ہوئے نظر آتے ہیں لیکن پولیس اس معاملے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس میں کسی اور کاروائی کا امکان تو نہیں۔


متعلقہ خبریں