دبئی میں بندرگاہ پر کھڑے جہاز میں خوفناک دھماکہ،پورا شہر لرز اٹھا

 

قومی آواز،
عالمی نیوز8جولائی،2021
دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر لنگر انداز ایک بحری جہاز میں خوفناک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق بندرگاہ کو لوگوں سے خالی کروا کر جہاز کی آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہر کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہا ز میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جو کسی وجہ سے پھٹ گیا۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں