انکاسٹر میں مسلم فیملی پر حملہ،حملہ آور کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز15جولائی،2021
ہملٹن پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق انکاسٹر کے علاقے میں ایک مسلم فیملی پر دست درازی کی کوشش کی گئی تاہم اس حملے میں فیملی محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق واقعہ میڈو لینڈ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں ایک مسلم خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ گزر ہی تھیں کہ ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور نے ان کو مغلظات بکیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جس پر دونوں خواتین نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر لوگ اکھٹے ہو گئے اور حملہ آور فرار ہو گیا تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد ہی حملہ آور چالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔


متعلقہ خبریں