بھارت میں کورونا سے انچاس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی رپورٹ

قومی آواز،
عالمی نیوز23جولائی،2021
عالمی ادارے سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی حالیہ لہر کے دوران انچاس لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار کی طرف سے جاری رپورٹ سے یہ تعداد بارہ گنا زیادہ ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے کورونا اعداد و شمار پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ اعداد و شمار موجودہ حالات اور ہلاکتوں کی تعداد سے میل نہیں کھاتے۔


متعلقہ خبریں