نیو یارک میں مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، دس زخمی 

 

 

قومی آواز،

عالمی نیوز2اگست،2021

نیو یارک میں مسلح افراد نے کاروناکوئنس کے علاقے میں ایک ہجوم پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کو خطرے سے باہر قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق واقعے میں چار افراد کے ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔ حملے میں دو افراد نے فائرنگ کی جبکہ دو افراد بائیک پر انہیں کور دے رہے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔


متعلقہ خبریں