غربت میں کمی کے لئے کم آمدنی والوں کو سود کے بغیر قرضے دیں گے، عمران خان

 

قومی آواز،
قومی نیوز3اگست،2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غربت میں کمی لانے کے لئے کم آمدنی والے لوگوں کو سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گی تاکہ وہ اس سے اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے اپنے اس وژن پروگرام کا اعلان اسلام آباد میں آئی سی ای سی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آمدنی کم ہے جس کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے ملک میں غربت کو کم کیا جائے تاکہ ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔


متعلقہ خبریں