اولمپیئن ارشد ندیم کے لئے پاکستانی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد اور دعائیں

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 5اگست،2021
ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے لئے جہاں ملک بھر کے لوگ دعائیں کر رہے ہیں وہیں پاکستانی فنکار برادری کی جانب سے ان کے لئے مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔گلو کار علی ظفر اور عاصم اظہر نے کھلاڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ فائنل میں پہنچنا ہی بہت بڑی کامیابی ہے اور وہ ارشد ندیم کے لئے پر امید ہیں کہ وہ فائنل جیتیں گے۔ان کے علاوہ اور دیگر فنکاروں نے بھی ارشد ندیم کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں