کینیڈا آنے والی چار سو پروازوں میں کورونا وائرس پایا گیا، تحقیقاتی رپورٹ جاری

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 6اگست،2021
ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے جاری ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا آنے والی چار سو سے زائد پروازوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ پروازیں امریکہ، برطانیہ،میکسیکو،استنبول،فرانس اور دیگر ممالک سے آئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ان پروازوں میں موجود مسافروں کو بورڈنگ سے قبل ہونے والے ٹیسٹ میں کورونا فری قرار دیا گیا تھا لیکن کینیڈین ائیر پورٹس پر کچھ لوگوں میں کورونا وائرس پایاگیا جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہے۔


متعلقہ خبریں