نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست برطانوی حکومت نے مسترد کر دی

 

 

قومی آواز،

قومی نیو ز 6اگست،2021

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ میں اپنے چھ ماہ کی مدت کے ویزے کے پورا ہونے پر مزید توسیع کے لئے درخواست دی تھی جسے برطانوی محکمہ امیگریشن نے مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی محکمہ امیگریشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کر سکتے ہیں۔کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء نے ٹریبونل میں اپیل داخل کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں