طالبان تین دن میں تین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب

قومی آواز،
عالمی نیو ز 9اگست،2021

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں خانہ جنگی جاری ہے اور طالبان نے گزشتہ تین دنوں میں تین اہم صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے جن میں جو زجان اور قندوز بھی شامل ہیں جہاں سے مسلسل لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اب تک کی لڑائی میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی عالمی طاقت نے مدد نہ کی تو طالبان جلدہی کابل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس سے پڑوسی ممالک کے لیے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں