گن پوائنٹ پر کار چھیننے والی خاتون اور تین نوجوان گرفتار، پانچویں کی تلاش جاری

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 20اگست،2021
برامپٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون اور تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ارل برج بولیوارڈ کے علاقے سے گن پوائنٹ پر ایک الفا رومیو کار چھینی تھی۔ کار چوری کی ٹیکنا لوجی کی بدولت پولیس نے جلد ہی کار ٹریس کر لی تھی اور کار میں بیٹھے چار چوروں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا جو مبینہ طور پر اس واقعے میں استعمال کیا گیا۔گرفتار شدگان کی عمریں چو دہ اور پندرہ سال کے درمیان ہیں۔ پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں