امریکہ کے اس طرح افغانستان چھوڑنے پر میں شرمندگی محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 24اگست،2021
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ امریکہ جس طرح حاول تاول میں افغانستان سے نکلا ہے اس پر بحیثیت ایک امریکی کے شرمندگی محسوس کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات ٹائم میگزین میں لکھے گئے اداریے میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سال جاری رہنے والی جنگ کا اختتام اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا۔ امریکہ افغانستان میں اقتدار ٹھیک طرح سے عوام کے ہاتھ منتقل کرنے میں ناکام رہا ہے۔امریکہ اگر چاہتا تو اقتدار کی منتقلی بہت بہتر انداز میں ہو سکتی تھی۔


متعلقہ خبریں