انسانی اسمگلنگ کے الزام میں تین افراد گرفتار ایک فرار، برامپٹن پولیس

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 26اگست،2021

پیل ریجنل پولیس کے اعلامیے کے مطابق پولیس نے تئیس سالہ امرت پال سنگھ بائیس سالہ ہررکور سنگھ اور 23 سالہ سکھ پریت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کم عمر لڑکی کو حبس بے جا میں رکھااور اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق یہ ایک انسانی سمگلنگ کا کیس ہے۔ کیس میں مطلوب ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس بارے میں اگر کسی کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ قائم کریں۔


متعلقہ خبریں