جی ٹی اے اور ملحقہ علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش،کئی علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 27اگست،2021
جمعرات کی رات جی ٹی اے اور گریٹر ٹورنٹو ایریاز میں شدید بارش اور ژالہ باری سے نقصانات کی اطلاع ہے۔ کئی علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں ساٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے طوفان کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمے نے آئندہ چند دنوں میں مزید بارش اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی ہے اور شہریوں سے دوران سفر احتیاط کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں