چین میں لازوال محبت کا ثبوت، جوڑا سولہ سو سال سے ایک ساتھ دفن ہے

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 27اگست،2021
چین کے صوبے شانکشی میں ایک قدیم قبرستان کی دریافت کے بعد ایک قبر سے برآمد ہونے والی دو لاشوں نے ماہرین آثار قدیمہ کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔ اس قبر سے برآمد ہونے والی دو لاشیں دراصل ایک مرد اور ایک عورت کی ہیں جومرنے کے بعد بھی ایک دوسرے سے محو آغوش ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق ان دونوں کو ان کی مرضی کے مطابق ایک ساتھ ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھاکیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا کسی اور چیز کا کوئی نشان نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی تھے جن میں سے ایک کے مرنے پر دوسرے نے خود کو قبر میں زندہ دفن کروا لیا۔


متعلقہ خبریں