انوپم کھیر نےپاکستانی بچوں کا بینڈ بھارتی قرار دے دیا، شہزاد رائے نے تصحیح کرا دی

قومی آواز،
شوبز نیو ز 27اگست،2021
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے سے زیادہ دوسروں کی ویڈیوز اور پیغامات کو ہی آگے بڑھاتے رہتے ہیں یہ جانے بغیر کہ اس کے میٹر کا تعلق کہاں سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی یہی غلطی کی اور بچوں کے ایک بینڈ کو بھارتی بچے قرار دیتے ہوئے ان کو شاباش دیتے رہے۔ دوسری جانب پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے ان کی یہ غلطی پکڑ تے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بینڈ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی علاقے گلگت بلتستان کا ہے اور وہ ان بچوں سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے ان بچوں کے لئے آلات موسیقی بھی بھیجے ہیں۔


متعلقہ خبریں