ہماری معیشت مزید افغانیوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے، فواد چوہدری

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 30اگست،2021
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس قابل نہیں ہے کہ وہ مزید افغانیوں کا بوجھ برداشت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلی کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانیوں کا پناہ دئیے ہوئے ہے اور اب اس میں مزید اضافہ ہماری معیشت کے لئے تباہ کن ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ روس کے جانے کے بعد ہمیں جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اب ایک بار پھر امریکہ کے جانے کے بعد ہمیں ان ہی پریشانیوں کو دوبارہ جھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوتوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن لانے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں