بیس سال بعد افغانستان میں جنگ بند،امریکہ نکل گیا، کابل ائیر پورٹ پر طالبان قابض

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 31اگست،2021
بیس سال بعد افغانستان میں جنگ بند ہو گئی ہے اور آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا ہے اور کابل ائیر پورٹ پر طالبان نے قبضہ جما لیا ہے۔پنٹاگون نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے معاہدے کے مطابق بر وقت انخلاء مکمل کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور اس کی تمام فوج افغانستان سے واپس چلی گئی ہے۔امریکیوں کے جانے کے بعد طالبان نے ائیر پورٹ پر قبضہ کر لیا اور رات گئے تک ہوائی فائرنگ کر کے خوشی مناتے رہے۔اامریکیوں کے جانے کے بعد اب افغانستان میں امریکی سفارت خانہ بھی بند ہے اور امریکہ کے تمام سفارتکار بھی کابل سے واپس چلے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں