اسکولی بچوں میں بہتی ناک اور سر درد کورونا علامات میں شمار نہیں ہوگا،اونٹاریو ایجوکیشن ترجمان

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 31اگست،2021
اونٹاریو محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اونٹاریو کے اسکولوں میں بچوں کی بہتی ناک اور سر درد اب کورونا کی علامات میں شمار نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
اس سے قبل جن بچوں کی نا ک بہتی نظر آتی تھی یا جن کے سر میں معمولی سا بھی درد ہوتا تھا ان کو گھر بھیج دیا جاتا تھا تاہم اب ان علامات کو کورونا کی علامات سے علیحدہ کر دیا گیا ہے اور اب ان کا علاج عام بیماریوں کی طرح ہی ہوگا۔ان علامات کے خاتمے کے بعد اب کورونا علامات کی تعداد پانچ رہ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں