کوئینز پارک کے باہر سرٹیفکیٹ سسٹم اور ویکسین کے خلاف ریلی نکالی گئی، ہزاروں کی شرکت

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 2ستمبر،2021
پریمر ڈگ فورڈ کی جانب سے شہریوں کے لئے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی عائد کئے جانے کے بعد شہری حلقوں سے اس کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس قانون کے خلاف اور ویکسین لگوانے کی پابندی عائد کئے جانے کو اپنی آزادی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ویکسین اور سرٹیفکیٹ مخالف گروپ نے اس سلسلے میں کوئنز پارک کے باہر ایک مظاہرہ کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے زبردستی ویکسین لگوانے اور سرٹیفکیٹ سسٹم کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں