ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اعلان کے بعد ویکسین لگانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے،وزیر صحت

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 3ستمبر،2021

وزیر صحت کرسٹین ایلٹ نے کہا ہے کہ عام اشیاء کے کاروبار کرنے والے لوگوں کے لیے ویکسین ٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے کے بعد ویکسینیشن لگوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس بات کا انکشاف وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سرٹیفکیٹ کے اعلان کے بعد اونٹاریو میں ویکسین لگوانے والوں کی دو گنی ہو گئی ہے۔ویکسین لگوانے والوں کی زیادہ تعداد ایسی ہے جو پہلی بار ویکسین لگوا رہے ہیں۔ صرف 31 اگست کو ساڑھے تین ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسنیشن لگوانے کے لیے اپائنٹمنٹ حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں