افغانستان سے پناہ گزینوں کی آمد کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے، پشاور میں کیمپ قائم

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 7ستمبر،2021
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث لاکھوں افغانوں نے اب پاکستان کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ہے اور پشاورحکام کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کسی بھی وقت پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پشاور میں پناہ گزینوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کیمپوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے جہاں نئے آنے والوں کو رکھا جائے گا۔ کمشنر برائے مہاجرین قیصر خان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد آنے والوں کو قومی معیشت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہو گی کیونکہ انہیں مستقل طور پر کیمپوں میں نہیں رکھا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں