افغان عوام طالبان حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، مزاحمتی رہنما احمد مسعود

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 7ستمبر،2021
افغانستان میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد صورتحال تیزی سے تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ افغانستان کے مزاحمتی لیڈر احمد مسعود نے افغان عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ طالبان کے اقتدار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔طالبان نے وادی پنج شیر میں مزاحمتی گروپ کو شکست دینے کا دعویٰ کیا تھا تاہم احمد مسعود نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی مزاحمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سارے ملک میں طالبان کے خلاف بغاوت کر دیں تاکہ امن اور انصاف کی بحالی کے لئے کوششیں کی جا سکیں۔


متعلقہ خبریں