کیمبرج میں جسٹن ٹروڈو کے دورے کے دوران دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 13ستمبر،2021

کیمبرج پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کیمبرج میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی الیکشن مہم کے دوران دورے کے موقع پر ایک شخص کو وزیر اعظم کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جسٹن ٹروڈو کے دورے کے دوران کے خلاف ایک مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تو تو میں میں ہوئی۔ اس دوران پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر وزیراعظم کو دھمکیاں دی تھیں تاہم پولیس نے ابھی تک ملزم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ اس واقعے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں