وزیراعظم عمران خان فوجی قیادت کو سیاست میں نہ گھسیٹیں،بلاول بھٹو زرداری

 

 

قومی آواز،

قومی نیو ز 13ستمبر،2021

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوجی قیادت کو سیاست میں گھسیٹنے سے باز رہیں۔ وہ اسلام آباد میں میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف ڈی چوک کے دھرنے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اگرچاہیں تو عدم اعتماد کا راستہ اختیار کر کے سلیکٹڈ حکومت کو ختم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی آمر ملک میں آتا ہے تو میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کو نہیں مانتی یہ جمہوریت پر ڈاکہ اور عدلیہ پر حملہ ہے۔ وہ پارلیمان میں اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔


متعلقہ خبریں