امریکہ کی مسجد میں دھماکا کرنے کے مجرم کو 53 سال قید کی سزا

قومی آواز،
عالمی نیو ز 14ستمبر،2021

امریکی ریاست مینیسوٹا کی ایک عدالت نے مسجد الفاروق اسلامک سینٹر میں دھماکہ کرنے کے الزام میں 50 سالہ مجرم کو تریپن سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ عدالت کوپراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے کچھ ساتھیوں کو اپنے ساتھ ملا کر اپنی پرائیویٹ ملیشیا بنائی تھی۔مسجد کے باہر دھماکا کرنے میں تین افراد شامل تھے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ایف بی آئی نے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا تھا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مذکورہ سزا سنائی۔


متعلقہ خبریں