عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے ورنہ انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے، وزیراعظم عمران خان

 

 

قومی آواز،

قومی نیو ز 16ستمبر،2021

 

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کی مدد کرے ورنہ وہاں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کرلے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات سی این این کودئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران آنے کی صورت میں افغانستان میں افرا تفری اور پناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ افغانستان کو غیر ملکی فوج کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا بلکہ طالبان کی مدد کر کے افغانستان کی مدد کی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں