البرٹا کی موج مستی پارٹی میں شرکت کرنے والے ہسپتال پہنچ گئے، کورونا تشخیص

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 24ستمبر،2021

البرٹا میں ہونے والی ایک موج مستی پارٹی کے شرکاء اس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب انہیں ایمبولینسوں میں ڈال کر اسپتال پہنچایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے پارٹی میں شریک لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات یہ ہے پارٹی میں شریک ہونے والوں کو پہلے سے ہی علم تھا کہ انہیں کوروناہو جائے گا کیونکہ شرکاء نے پلان بنایا تھا کہ وہ خود کو کورونا کرکے اپنے امیون سسٹم کو بہتر کریں گے۔ اس بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ پارٹی کن مقاصد کے تحت منعقد کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں