چین کی جیل سے دو کینیڈین شہری رہا ہو کر کیلگری پہنچ گئے،وزیراعظم کا استقبال

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 27ستمبر،2021
چین میں زیر حراست اور تین سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے دو کینیڈین شہری رہا ہو کر واپس وطن پہنچ گئے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کیلگری ائیر پورٹ پر مائیکل کو بری اور مائیکل اس پاور کا استقبال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس موقع پر گلوبل افیئرز منسٹر مارک گرمیوبھی موجود تھے۔دونوں کینیڈین شہریوں کو فوجی طیارے کے ذریعے کینیڈا لایا گیا۔یہ رہائی امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت ہوئی جس میں چینی موبائل کمپنی کی زیر حراست سربراہ مس مینگ کو رہا کرکے چین پہنچایا گیا جس کے بعد چین نے ان شہریوں کو رہا کیا۔


متعلقہ خبریں