وزیراعظم جسٹن ٹروڈودفاع کے شعبے میں خاتون منسٹر کو سامنے لائیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ

 

 

قومی آواز،

کینیڈین نیو ز 27ستمبر،2021

 

لبرل پارٹی کے انتخابات جیتنے کے بعد عوامی حلقوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بار محکمہ دفاع کے لیے خاتون منسٹر کا تقرر کریں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے محکمہ دفاع میں خواتین ہراسگی کی اطلاعات مسلسل   موصول ہو رہی ہیں جن کا تدارک ضروری ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس شعبے میں خاتون وزیر کی آمد سے اس قسم کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اس تجویز کی حمایت میں آگے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں