اونٹاریو میں تانبے کی کان میں پھنسے انتالیس کان کنوں کو جلد باہر نکال لیا جائے گا، ڈ گ فورڈ

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 28ستمبر،2021
اونٹاریو کے نواحی علاقے میں واقع تانبے کی کان میں پھنسے سنتالیس کان کنوں کو جلد باہر نکال لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ڈگ فورڈ اور ریسکیو حکام نے کہا کہ یہ کان کن ایک حادثے کی وجہ سے کان میں پھنس گئے تھے جن سے رابطہ ہوگیا ہے اور وہ سب محفوظ ہیں۔ان کانکنوں کو واپس نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکام کے مطابق کان سے باہر آنے والے دوسرے راستے کو بحال کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ یہ کان کن جلد باہر نکال لیے جائیں گے۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ تمام کانکن بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کھانے پینے کی اشیا ء اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں