آسٹریا میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ، مسلم خاتون کا نقاب کھینچ ڈالاگیا

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 28ستمبر،2021
ویانا آسٹریا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایک مسلم خاتون کو اس کے حجاب کی وجہ سے نا صرف دہشت گرد کہہ کر پکارا گیا بلکہ اسے زدوکوب بھی کیا گیا اور اس کا نقاب ہٹا ڈالا گیا۔ خبروں کے مطابق بارہ بولا نامی خاتون کو ایک بس اسٹینڈ پر ایک مقامی خاتون نے ہراساں کیا اور اس کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔اسے اپنے وطن واپس لوٹنے کا کہا گیاجبکہ دوسری جانب بارہ بولا کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریا میں ہی پیدا ہوئی اور وہاں کی مقامی ہے اور اسے اس طرح ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ بارہ بولا نے حکام سے اپیل کی اس کی ہراسمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔


متعلقہ خبریں